وش ویب: مستونگ دھماکے میں شہید ہونے والے کانسٹیبل کو اعزاز کے ساتھ آبائی علاقے میں سپرد خاک کردیا گیا۔
مستونگ دھماکے میں شہید ہونے والے اہلکار کا تعلق سبی سے تھا، شہید کانسٹیبل حفیظ اللہ ڈومکی کی نماز جنازہ سبی میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں پولیس افسروں اور لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔نماز جنازہ میں شہید کانسٹیبل کو سلامی دی اور سرکاری اعزاز کے ساتھ آبائی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔