وش ویب: انٹر بینک میں آج ڈالر کی قدر میں 6 پیسےکا اضافہ ہوا ہے۔
6 پیسے اضافے کے بعد انٹربینک میں ڈالر 277.85 روپے پربند ہوا ہے۔
انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 277.79 روپے پر بند ہوا تھا۔
انٹربینک میں اکتوبر کے مہینے میں ڈالر 14 پیسے مہنگا ہوا ہے اور ستمبر کے اختتام پر ڈالر 277.71 روپے تھا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 6 پیسے اضافے سے 278 روپے 78 پیسے ہے۔ اوپن مارکیٹ میں اکتوبر میں ڈالر ایک روپیہ 16 پیسے سستا ہوا ہے۔