وش ویب: کوئٹہ شہر کی حدود میں نئے غیر رجسٹرڈ آٹو رکشوں اور موٹر سائیکل ٹرالیوں کے داخلے اور فروخت پر کمشنر کوئٹہ نے پابندی عائد کردی.
کوئٹہ کمشنر- کوئٹہ ڈویڑن کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک سرکلر کے مطابق بلوچستان ہائی کورٹ کے احکامات کی تعمیل پر موٹر وہیکل آرڈیننس 1965 کے تحت حاصل اختیارات اور اجلاس کی سفارش پر کمشنر/چیئرمین آر ٹی اے کوئٹہ ڈویڑن نے کوئٹہ شہر کی حدود میں نئے غیر رجسٹرڈ آٹو رکشوں اور موٹر سائیکل ٹرالیوں کے داخلے اور فروخت پر پابندی عائد کی گئی ہے.
پابندی کا مقصد کوئٹہ شہر میں چلنے والے غیر قانونی/غیر رجسٹرڈ آٹو رکشوں اور موٹر سائیکل ٹرالیوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کو روکا جا سکے۔ جس سے اکثر اوقات ٹریفک جام ہوتا ہے اور شہر میں بھیڑ کا سسب بنتا ہے۔
لہٰذا قانون نافذ کرنے والے اداروں بشمول محکمہ ٹرانسپورٹ، ٹریفک پولیس، لیویز اور پولیس کے اہلکار کوئٹہ شہر کے داخلی راستوں پر تعینات کیے گئے ہیں۔
ان احکامات کی تعمیل کرتے ہوئے کوئٹہ شہر میں نئے غیر رجسٹرڈ آٹو رکشوں اور موٹر سائیکل ٹرالیوں کا غیر رجسٹرڈ داخلہ/ نقل و حمل کے بارے میں ہائی کورٹ بلوچستان کے احکامات کے بعد سے تمام محکموں/ ایل ای اے کو مطلع کیا گیا ہے کہ وہ ان ہدایات پر مکمل طور پر عمل کریں اور اپنی ماہانہ پیشرفت رپورٹس جمع کروائیں۔