لسبیلہ : آل ڈسٹرکٹ شہدائے لسبیلہ پولیس فٹسال ٹورنامنٹ کا آغاز کردیا گیا.
ٹورنامنٹ میں ضلع بھر سے درجن سے زائد فٹ بال ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ٹورنامنٹ کا افتتاح ضلعی پولیس آفیسر لسبیلہ نوید عالم نے فٹبال کو کک لگا کر کیا جہاں افتتاحی میچ اوتھل کے دو ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جو جام الیون یوتھ فٹ بال کلب اوتھل نے ایک گول کی برتری سے جیت کر اپنے نام کیا ۔
افتتاحی میچ میں ضلع بھر سے سیاسی سماجی قبائلی شخصیات سمیت بڑی تعداد میں شائقین فٹ بال نے شرکت کی ۔ شہدائے لسبیلہ پولیس کے نام پر منعقدہ اسپورٹس پروگرام کے انعقاد پر علاقائی عوام نے پروگرام منیجمنٹ کے کردار کو سراہا اس موقع پر ایڈیشنل ایس ایس پی اویس ۔ایس ایچ او اوتھل یار محمد کمانڈو سمیت دیگر افسران موجود تھے