نوکنڈی: بلوچ یکجہتی کمیٹی کی مرکزی کال پر بلوچ نسل کشی اور جبری گمشدگیوں کے خلاف نوکنڈی بازار میں ایک ریلی نکالی گئی
ریلی مختلف شاہرائوں سے ہوتی ہوئی حمید چوک پر اختتام پزیر ہوئی، ریلی میں مختلف طبقہ فکر کے لوگ ، اسٹوڈنٹس اور علاقے کے سیاسی و قبائلی عمائدین سمیت بچیوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی،
ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن میں لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے مختلف نعرے درج تھے
ریلی کے شرکاء سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے لاپتہ افراد کی بازیابی پر زور دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اگر کسی بھی مسنگ پرسز سے کوئی جرم سرزد ہوا تو انہیں عدالتوں میں پیش کرکے سزا دی جائے ایسے جبری گمشدگیوں کے واقعات عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں ایسے ہتکھنڈوں کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔