وش ویب: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے کوئٹہ چیمبرز آف کامرس کے وفد نے ملاقات کی۔
ملاقات میں چیمبرز آف کامرس کے وفد نے بارڈر ٹریڈ سے متعلق درپیش مسائل سے متعلق وزیر اعلیٰ کو آگاہی دی گئی۔ وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ تاجروں کو درپیش مسائل حل کریں گے۔ وفاق سے متعلق امور کے حل کیلئے متعلقہ محکموں سے رابطہ کریں گے۔ کاروباری سرگرمیوں کی تیزی سے نجی شعبے میں لوگوں کو روزگار کے مواقع دستیاب ہوں گے۔