وش ویب: بلوچستان ہائیکورٹ میں سپریم کورٹ انتخابات ووٹنگ کا عمل مکمل ہوگیا۔
صدراتی انتخابات کے لیے پروفیشنل گروپ سے منیر احمد کاکڑ اور انڈیپنڈنٹ گروپ سے روف عطا مدمقابل ہیں۔
اسسٹنٹ پرائزاڈنگ آفیسر راحب بلیدی کا کہنا تھا کہ ووٹنگ کا سلسلہ پرامن طریقے سے مکمل ہوا۔ 263 رجسٹر وٹوں میں سے 195 ووٹ کاسٹ ہوئے۔
بلوچستان ہائیکورٹ میں 4پولنگ بوتھ قائم کیے گئے تھے ۔ ووٹنگ کا سلسلہ بلاتعطل 5بجے جاری تھا ،گنتی کا عمل اب شروع ہوگا ۔
بلوچستان ہائیکورٹ کو ہر طرف انتخابی بینروں سے سجادیا گیا ہے.