وش ویب: وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پروم میں فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کی۔
وزیر اعلٰی بلوچستان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کا واقعہ قابل مذمت اور ناقابل معافی ہے۔ دہشت گرد ترقی اور امن کے مخالف ملک دشمن عناصر کے پیروکار ہیں۔ بلوچستان میں امن و ترقی دشمن کی آنکھ میں کھٹک رہی ہے۔ دہشت گردوں کو مذموم مقاصد میں کبھی کامیابی نہیں مل سکتی ہے۔ دہشت گرد بزدل ہیں جنہوں نے رات کی تاریکی میں معصوم افراد کو نشانہ بنایا۔
ہم دہشت گردوں کو نہیں چھوڑیں گے انہیں ناحق خون کا حساب دینا ہوگا۔ ملوث دہشت گردوں کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔ وزیر اعلٰی بلوچستان نے شہید افراد کے پسماندگان سے اظہار افسوس کیا اورصبر و جمیل کی دعا کی۔ انہون نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔