وش ویب: پنجگور کے علاقے پروم میں مسلح افراد نے فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق جاں بحق افراد کی میتیں ٹیچنگ اسپتال پنجگور منتقل کر دی گئیں ہیں۔
ترجمان حکومت بلوچستان کا کہنا تھا کہ پنجگور میں فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ پروم میں ڈیم پر کام کرنے والوں پر حملہ کیا گیا۔ ڈیم کی دیکھ بھال پر مامور مقامی افراد پر فائرنگ کی گئی۔ فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوئے۔ ضلعی انتظامیہ افسران جائے وقوع پر موجود ہیں اور تحقیقات کی جارہی ہیں۔