وش ویب: بلوچستان اسمبلی کا آٹھواں اجلاس چیئرمین آف پینل میر خیر جان بلوچ کی زیر صدارت ہوا
بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں میر جہانزیب مینگل نے کہا کہ سردار اختر مینگل کے خلاف اسلام آباد میں ایف آئی آر درج کی گئی۔
مجھے بھی اسلام آباد میں دہشتگرد بنادیا گیا ہے۔ سابق ایم پی اے اختر لانگو کو کس قانون کے تحت ہتھکڑیاں لگا کر عدالت میں پیش کیا گیا ؟
جس پر زابد علی ریکی کا میر جہانزیب مینگل کے موقف پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے اس عمل کی شدید مذمت کی۔ میر رحمت صالح بلوچ نے بھی سردار اختر مینگل اور دیگر کے اوپر ایف آئی آر کی مذمت کی اور کہا کہ ڈنڈے کے زور پر ملک کے حالت بدتر ہونگے۔ یہ معاملات ٹیبل ٹالک کے ذریعے سے حل ہونے چاہئیے۔
زمرک خان اچکزئی اور مولانا ہدایت الرحمٰن نے بھی اختر مینگل کے خلاف ایف آئی ار درج کرنے پرمذمت کی۔ جس پر میر جہانزیب مینگل کے ہمراہ اپوزیشن نے واک آؤٹ کردیا۔