وش ویب: بلوچستان اسمبلی میں مولانا نور اللہ کا کہنا تھا کہ دکی میں جب بے گناہ کانکنوں کو شہید کیا گیا تو سیکیورٹی ادارے چار گھنٹوں میں بھی وہاں نہیں پہنچ سکے.
ان کا کہنا تھا کہ کوئلے کے کانوں میں مزدوری کرنا قانونی ہے ، مزدوروں کو تحفظ دینا کیا حکومت کی ذمہ داری نہیں؟ خانوزئی کے کوئلہ کانے پہلے سے بند ہو چکی ہے.
مولانا نور اللہ نے کہا کہ دکی واقعے میں کسی کالعدم تنظیم کا ہاتھ نہیں ہے اور عوام کے لیے روزگار کے مواقع بند کرنا پشتون دشمنی ہے.