وش ویب: کوئٹہ میں نان کسٹم پیڈ، کالے شیشے اور فینسی نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔
زرغون روڈ پر چیکنگ کے دوران وکلاء اور ٹریفک پولیس اہلکاروں کا جھگڑا اور ہاتھا پائی ہوئی۔ جھگڑا کچھ وکلاء کی گاڑیوں کو چیکنگ کے لیے روکے جانے کے باعث ہوا۔
وکلاء نے گاڑیوں کی چیکنگ کے خلاف کارروائی پر اسمبلی کے قریب اتحاد چوک پر دھرنا دے دیا۔ پولیس حکام سے بات چیت کے بعد وکلاء نے اسمبلی کے قریب چوک ٹریفک کیلئے کھول دیا۔