وش ویب: ایرانی صوبے سیستان بلوچستان میں فائرنگ سے درجنوں افغان شہری جاں بحق ہوگئے۔
افغان میڈیا کے مطابق افغان شہری غیرقانونی طریقے سے ایران میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ ایران میں داخل ہونے والے افغان شہریوں کو ہلکے اور بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا گیا۔ ایران میں داخلے کی کوشش کرنے والے افغانوں کی تعداد 300 تھی۔ ایرانی بارڈر گارڈز نے پہاڑوں میں چھپ کر افغان شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔
افغان عینی شاہد کا کہنا تھا کہ ہمیں ایران کے علاقے کلگان سراوان میں نشانہ بنایا گیا۔ ہمارے قافلے میں 300 افراد تھے جن میں سے 270 یا 280 مارے گئے۔
ترجمان افغان حکومت کا کہنا تھا کہ افغان حکومت واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔