وش ویب : کراچی پریس کلب میں رواداری مارچ کے رہنماؤں کی پولیس کی جانب سے سول سوسا ئٹی، لکھاریوں، ادیبوں، فنکاروں پر تشدد کے معاملے پر پریس کانفرنس .
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فہمیدہ ریاض ، سینیئر صحافی سهیل سانگی قاضی خضر اور جامی چانڈیونے کہا
گذشته روز ضیاء الحق کے دور کی یاد تازہ کی گئی،صحافیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا اس سے بھی بدترین تشدد کیا گیا ۔کسی ایک گاڑی کا شیشہ نہیں ٹوٹا پر امن لوگوں پر تشدد کیا گیای کل کے احتجاج میں شریک عورتوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،کل جن پریس کے ساتھیوں کو آپ نے تشدد کیا یہی وہ لوگ ہیں وہ جو آپ کی ترجمانی کرتے ہیں۔ جن سپاہیوں نے تشدد کیا وہ افسران کے حکم پر کر رہے تھے، افسران کے خلاف کارروائی کی جائے
انکا مزید کہنا تھا تشدد کے خلاف عدالت سے رجوع کریں گے۔پولیس کانسٹبل کو معتل کرنا مذاق ہے، بالا افسران کے خلاف کارروائی کی جائے۔