وش ویب: کوئٹہ میں سردار عبد الرحمان کھیتران نے میڈیا سے بات چیت کی۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ لورالائی میں چوالیس دنوں میں پچاس افراد کو شہید کی گیا۔ ایسے واقعات کی مذمت کرتا ہوں۔
کسی کی مرغی بھی حلال کر دیں تو کہرام مچ جاتا ہے۔ کوئٹہ واقعات ہوئے ڈی آئی جی اور کمشنر نے کسی عوامی نمائندے کو نہیں مطلع کیا۔ ہمیں حالات کو سنجیدہ لینا پڑے گا۔ حکومت کی رٹ قائم کرنی پڑے گی۔ ہم عوامی نمائندے رات کے سفر کرتے ہوئے گھبراتے ہیں۔ دہشت گرد عوام میں خوف ہراس پیدا کرنے چاہتے ہیں۔ بیڈ گورننس کی وجہ سے دہشت گرد دندناتے پھر رہے ہیں۔