وش ویب: بلوچستان اسمبلی کا آٹھواں اجلاس 29 منٹ کی تاخیر سے اسپیکرعبدالخالق اچکزئی کی زیر صدارت شروع ہوا۔ بلوچستان اسمبلی میں سردار چاکر ڈومکی اور دکی کے شہداء کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ بلوچستان اسمبلی میں وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے تحریک پیش کی کہ آج کے اجلاس میں پیش ہونے والی تمام قرارداد اگلے اجلاس تک ملتوی کی جائیں اور ایوان میں مرحوم سردار چاکر خان ڈومکی کی صوبہ کے لئے خدمات کے پیش نظر مشترکہ قرارداد پیش کی جائے۔
بلوچستان اسمبلی میں سردار چاکر خان ڈومکی کی صوبے کیلئے خدمات کے پیش نظر مشترکہ قرارداد پیش کی گئی جو صادق عمرانی نے پیش کی ۔بلوچستان اسمبلی نے سردار چاکر خان ڈومکی کی صوبے کے لئے خدمات کی قراردار متفقہ طور پر منظور کرلی۔ بلوچستان اسمبلی کی تمام قرارداد اگلے اجلاس تک ملتوی کردی گئی۔