وش ویب: الیکشن ٹریبونل بلوچستان نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 260 پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دے دیا.
الیکشن ٹریبونل تھری کے جج عامر نواز رانا نے این اے 260 کے حوالے سے انتخابی عذرداری پر سماعت کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو حکم دیا کہ دو ہفتوں میں ووٹوں کی گنتی کی جائے ، این اے 260 چاغی سے جمعیت علماء اسلام کے عثمان بادینی کو کامیاب قرار دیا گیا تھا ،رکن قومی اسمبلی عثمان بادینی کی کامیابی کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سردار فتح محمد محمد حسنی نے چیلنج کیا تھا ، سماعت میں سردار فتح محمد محمد حسنی کے کیس کی پیروی محمد ریاض ایڈووکیٹ نے کی جبکہ عثمان بادینی کی جانب سے پیروی کامران مرتضی کر رہے تھے