وش ویب : وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا وزارت موسمیاتی تبدیلی اور ایف ڈی آئی پاکستان کے زیر اہتمام بیوٹمز یونیورسٹی میں منعقدہ کلائمیٹ کانفرنس پینل میں اظہار خیال
وزیر اعلٰی بلوچستان نے ماحولیاتی تبدیلیوں سے متعلق طلبہ کے سوالات کے جواب دئیے اور کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی کے محرکات میں بلوچستان کا کردار نہیں، اسلئے موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے بلوچستان سخت متاثر ہورہا ہے، بلوچستان حکومت کی اولین ترجیحات میں ماحولیاتی تبدیلی کے چیلنجز سے نمٹنا بھی شامل ہے، دستیاب وسائل میں رہتے ہوئے ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے کام کر رہے ہیں، وزیر اعلٰی بلوچستان
انکا مزید کہنا تھا پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت دیرپا اقدامات تجویز کریں گے، تجارتی بنیادوں پر جنگلات کی کٹائی قابل گرفت جرم ، ملوث عناصر کے خلاف لازماً کارروائی ہوگی ،خوش آئند بات ہے کہ بلوچستان کے طالب علموں کو موسمیاتی تبدیلیوں کا ادارک ہے ، موسمیاتی تبدیلی بہت بڑا چیلنج ہے، صوبائی حکومت تمام اسٹیک ہولڈرز اور معاونت کار اداروں کے ساتھ ملکر کام کرے گی،