وش ویب: کراچی کے علاقے ائیرپورٹ کے قریب غیر ملکیوں کے قافلے پر حملے کی تحقیقاتی اداروں کی رپورٹ آگئی۔
تفتیشی ذرائع کے مطابق ائیرپورٹ کے قریب حملے میں چھوٹی کار استعمال کی گئی۔ کار سوار خود کش حملہ آور قافلے کے نکلنے کا انتظار کررہا تھا۔ قافلہ پہنچتے ہی کار سوار نے اپنی گاڑی غیر ملکیوں کی گاڑی سے ٹکرا دی۔ کار میں ممکنہ طور پر بارود تھا جس سے گاڑی مکمل تباہ ہوگئی۔ کراچی کی نمبر پلیٹ، انجن چیسز نمبر حاصل کرنے کی کوشش جاری ہے۔
دھماکے کے بعد غیر ملکیوں کی ایک گاڑی ریورس کرکے محفوظ کرنے کی کوشش کی گئی۔ بھاری بارودی مواد استعمال کیا گیا جس سے گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔ متاثرہ گاڑیوں کی تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔