وش ویب:پولیو تیزی سےپھیلنےلگا ہے،2نئےپولیوکیسزسامنےآگئے. خیبرپختونخوا ضلع ٹانک میں بچہ پولیوسےمتاثر ہوا ہے،قومی ادارہ صحت نے تصدیق کر دی ہے۔
قومی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کےضلع ژوب کی بچی بھی پولیوسےمعذور ہوگئی ہے،ملک میں رواں سال پولیو کیسزکی تعداد28 تک پہنچ گئی ہے، خیبرپختونخوامیں رواں سال پولیوکیسزکی تعداد3،بلوچستان میں16 ہو گئی ہے۔
فوکل پرسن انسدادپولیوعائشہ رضافاروق نےپولیوکیسزبڑھنےپراظہارتشویش کرتے ہوئے کہا کہ پولیوکیسزوالےاضلاع میں انسدادپولیومہم پرزیادہ توجہ دینا ہوگی، والدین5سال کےبچوں کوپولیوسےبچاؤکےقطرےلازمی پلائیں۔