وش ویب: وزیر صحت بخت محمد کاکڑ بس حادثے کی ا طلاع ملتے ہی ٹراما سینٹر کوٹئہ سول ہسپتال پہنچ گئے۔ وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے کہا کہ زخمیوں کو بروقت اور بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کی خود نگرانی کر رہا ہوں۔
زخمیوں کی علاج معالجے کیلئے تمام طبی سہولیات بروئے کار لائی جا رہی ہے۔ وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے ایم ڈی ٹراما سینٹر اور طبی عملے کے کارکردگی کو سراہا۔ ایمرجنسی صورتحال میں ٹراما سینٹر ، سول ہسپتال اور بی ایم سی کے طبی عملے کی کارکردگی قابل ستاٸش ہے۔ وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے بی ایم سی ہسپتال میں بس حادثے میں زخمی ہونے والے مریضوں کی عیادت کی۔ وزیر صحت کا مزید کہنا تھا کہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں۔ بس حادثے کے ُکل زخمیوں کی تعداد 59 ہیں جن میں سے 46 زخمی ٹراما سینٹر اور 13 زخمی بی ایم سی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔اس المناک حادثے پر سوگوار خاندانوں سے اظہار افسوس کرتے ہیں، حادثہ افسوسناک، قیمتی انسانی جانوں کےضیاع پر دکھ ہوا۔