وش ویب: آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم نے سری لنکن ویمنز ٹیم کو 31 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں فاتحانہ آغاز کیا۔
متحدہ عرب امارات میں جاری آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں گروپ اے کے میچ میں پاکستان ویمنز نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں گرین شرٹس نے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 116 رنز بنائے اور پوری ٹیم آل آؤٹ ہوگئی تھی۔
پاکستان ویمنز کی جانب سے کپتان فاطمہ ثناء 30 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہیں جبکہ ندا ڈار نے 23رنز اسکور کیے۔
117 رنز کے ہدف کے جواب میں سری لنکن ویمنز ٹیم پاکستانی بولرز کے سامنے بے بس دکھائی دی اور مقررہ 20 اوورزمیں 9 وکٹ پر 85 رنز ہی بنا سکی۔