وش ویب:بلوچستان کی دو بڑی جامعات جامعہ بلوچستان اور بیوٹمز کے استاتذہ نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف کوئٹہ پریس کلب کے باہر علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ قائم کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کی دو بڑی جامعات جامعہ بلوچستان اور بیوٹمز کے استاتذہ نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف کوئٹہ پریس کلب کے باہر علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ قائم کر دیا۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ صوبے میں اس وقت پیپلز پارٹی کی حکومت ہے اور پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی کوئٹہ کا دورہ کر چکے ہیں اور پیپلز پارٹی کا انتخابی منشور تھا کہ جی ڈی پی کا 5 فیصد تعلیم کے لئے مختص کیا جائے گا تاہم اب تک ایسا اقدام نہیں اٹھایا گیا ۔مزید مظاہرین کا کیا رد عمل ہے، جانتے ہیں ہمارے نمائیندے بلال فیروز سے جو اس وقت احتتاجی کیمپ میں ہی موجود ہیں .