وش ویب: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ملتان ٹیسٹ کے آغاز سے قبل سیکیورٹی پلان تیار کرلیا گیا۔
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں 7 اکتوبر سے شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے شائقین کو سہولیات فراہم کرنے اور مہمان ٹیم کی سیکیورٹی کیلئے سخت اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔
چیف پولیس آفیسر (سی پی او) صادق ڈوگر کا کہنا ہے کہ ملتان ٹیسٹ کیلئے ٹریفک پولیس، ایلیٹ فورس اور دیگر سیکیورٹی اداروں کے تعاون کے ساتھ 5 ہزار سے زائد پولیس افسران اور اہلکار تعینات کیے جائیں گے تاکہ امن و امان کو برقرار رکھا جاسکے۔