وش ویب: چمچماتی ٹرافی پر قبضے کیلئے جنگ آج متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں چھڑے گی، 10 ٹیمیں ایک ٹرافی کیلئے مدمقابل آئیں گی، دنیا کی 150 بہترین خواتین کرکٹرز ایکشن میں ہوں گی۔
افتتاحی روز گروپ آف ڈیتھ میں شریک ٹیمیں پاکستان اور سری لنکا شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم شام 6 بجے مدمقابل آئیں گی جبکہ اسی روز بنگلادیش کو اسکاٹ لینڈ چیلنج درپیش ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق ویمنز ٹی 20 ورلڈکپ کا جمعرات سے یواے ای میں آغاز ہورہا ہے تاہم میزبانی کے حقوق بدستور بنگلہ دیش کے پاس ہی ہیں، ایونٹ میں مجموعی طور پر دنیا کی 150 بہترین کرکٹرز ایکشن میں ہوں گی۔