وش ویب : تربت میں پچھلے 11 سالوں سے لاپتہ رفیق اومان کی فیملی نے پریس کانفرنس کی۔
پریس کانفرنس میں انکا کہنا تھا رفیق اومان اپنے محلے کے اسکول کے ہیڈ ماسٹر تھے وہ 21ستمبر 2014 کو اسکول کے کام کے سلسلے میں اپنے علاقہ سے تربت شہر میں جا رہے تھے۔ جنہیں سیٹلائٹ ٹاؤن تربت میں ایک نجی اسکول کے قریب حراست میں لیکر لاپتہ کیا گیاہے ۔
انکی بیٹی کا کہنا تھا میرے والد ایک سرکاری ملازم تھے وہ فرض شناس ٹیچر تھے۔ انکو بازیاب کیا جائے۔
انہوں نے بتاایا شام میں سماجی ویب سائیٹ پر انکی بازیابی کیلئے مہم چلایا جائیگا جس سیاسی وسماجی اور انسانی حقوق کے کارکنان بھر پور حصہ لیں