وش ویب: – وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے دانہ سر کے قریب بس حادثے پر اظہار افسوس کیا۔
وزیر اعلٰی بلوچستان کا کہنا تھا کہ ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرا دکھ ہوا۔ حادثے کی تحقیقات کی جاررہی ہیں۔ غفلت ثابت ہونے پر بس کمپنی کے خلاف کارروائی ہوگی۔ بارہا بس کمپنیوں کو آگاہ کیا جاچکا ہے کہ ٹریکر اور دیگر ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں۔ وزیر اعلٰی بلوچستان کا سیکرٹری آرٹی اے کو قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث ٹرانسپورٹ کمپنیوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔ وزیر اعلٰی بلوچستان نے کی آر ٹی اے کو ہدایت دی ہے کہ کوئی غفلت قابل برداشت نہیں، قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث ٹرانسپورٹ کمپنیوں کے روٹ پرمٹ منسوخ کئے جائیں۔ وزیر اعلٰی بلوچستان کی دانہ سر بس حادثے میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے تعزیت و افسوس کا اظہار بھی کیا۔ وزیر اعلٰی نے زخمیوں کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کا حکم بھی دے دیا۔