وش ویب: کوئٹہ:کانگو کے شبے میں فاطمہ جناح انسٹیٹیوٹ آف چیسٹ ڈیزیزز کوئٹہ لائی گئی 1 خاتون ٹیسٹ کی رپورٹ آنے سے قبل ہی دم توڑ گئی.
40 سالہ خاتون کو موسی خیل سے تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا تھا،خاتون کے خون کے نمونے ٹیسٹ کے لئے لیبارٹری بھیجے گئے تھے،کانگو کے شبے میں فاطمہ جناح انسٹیٹیوٹ آف چیسٹ ڈیزیزز کوئٹہ میں لائے گئے دوسرے مریض میں کانگو کی تصدیق ہوگئی،کانگو سے متاثرہ مریض کو آئسولیشن وارڈ میں داخل کردیا گیا،23 سالہ عبدالخالق کا تعلق کچلاک سے ہےمریض کے ٹیسٹ کی رپورٹ میں کانگو کی تصدیق ہوئی،رواں سال کانگو سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 30 ہوگئی جن میں سے 7 جاں بحق ہوئے