//

شرح سود میں کمی: اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس 894 پوائنٹس بڑھ گیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب: مرکزی بینک کی جانب سے شرح سود میں 200 بیسس پوائنٹس کم کرنے اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے 7 ارب ڈالرز کے قرض پروگرام کی منظوری کی راہ ہموار ہونے کے بعد آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران زبردست تیزی کا رجحان دیکھا گیا۔

پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق صبح تقریباً 9 بج کر 13 منٹ پر بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 894 پوائنٹس یا 1.13 فیصد اضافے کے بعد 79 ہزار 912 پر پہنچ گیا ہے۔اے کے ڈی سیکیورٹیز کے ڈائریکٹر ریسرچ اویس اشرف نے بتایا کہ آئی ایم ایف سے 7 ارب ڈالرز کا قرض منظور ہونے کی راہ ہموار ہونے اور مرکزی بینک کی جانب سے مانیٹری پالیسی میں نرمی کے نتیجے میں سرمایہ کار کافی پُرجوش ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی شرح سود میں تنزلی کی توقعات کے پیش نظر کے ایس ای-100 انڈیکس 365 پوائنٹس بڑھ کر 79 ہزار 17 پر بند ہوا تھا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز اسٹیٹ بینک نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے بنیادی شرح سود میں 200 بیسس پوائنٹس کی کمی کر کے 17.5 فیصد مقرر کرنے کا اعلان کر دیا تھا۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »