//

وزیراعلی بلوچستان بچے فروخت کرنے والے فنکار نصیر احمد کے پاس پہنچ گئے

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب: وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی بچے فروخت کرنے والے فنکار نصیر احمد کے پاس پہنچ گئے۔

وزیراعلی بلوچستان فنکار نصیراحمد کے مطالبات سننے بلوچستان اسمبلی کے باہر پہنچے۔ وزیراعلی بلوچستان میرسرفرازبگٹی نے فنکار کے مطالبات پر فوری عملدرآمد کے احکامات جاری کردیے۔ وزیر اعلی میرسرفرازبگٹی نے ہدایت کی فنکار کو معاوضہ دینے کیساتھ مکمل علاج اور الیکٹرک چئیر فراہم کی جائے۔ میر سرفراز بگٹی نے فنکار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے بچے میرے بچے ہیں جنہیں ہم سے کوئی نہیں خرید سکتاہے۔ بچے فروخت کرنے والا بینر اتنا دردناک تھا جسے دیکھ ایک قدم بھی اگے نہیں بڑھ سکا۔ان بچوں کے اخراجات میں سنبھالوں گا یہ میری ذمے داری ہے۔وزیر اعلی بلوچستان نے بچوں کے ہاتھ سے بچے برائے فروخت کا بینر لے کر بچوں کے سر پر دست شفقت رکھا۔نصیراحمد کو فوری طور پر ایمبولینس کے ذریعے سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا۔نصیراحمد کو ابتدائی طبی معائنے کے بعدکراچی منتقل کیا جائیگا۔ فنکار نصیر احمد اور اسکے بچوں نے وزیراعلی بلوچستان کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »