و ش ویب: گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے سندھ گورنر ہاؤس میں علماء کرام اور مشائخ عظام پر مشتمل وفد نے ملاقات کی.
جشن عید میلاد النبیﷺ کی اہمیت اور سندھ گورنر ہاؤس کراچی میں پورا ماہ چراغاں کرنے کے حوالے سے امور پر غور کیا گیا۔ اس موقع پر گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل خصوصی طور مدعو تھے. گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ ربیع الاول کا مہینہ عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے. انہوں نے مزید کہا کہ ربیع الاول میں گورنر ہاؤس کراچی میں پورا ماہ چراغاں ہوگا، گورنر ہاؤس میں 14 ستمبر کو عید میلادالنبیﷺ کا عوامی پروگرام ہوگا۔ اس موقع پر گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ رحمت العالمین ہیں ان کے اخلاق حسنہ، عدل وانصاف اور بشردوستی پوری انسانیت کیلئے بہترین نمونہ ہے۔