وش ویب : صدر مملکت آصف علی زرداری نے میجر عزیز بھٹی شہید نشانِ حیدر کے یوم شہادت پر خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم میجر عزیز بھٹی کی بے مثال قربانی اور بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں، میجر عزیز بھٹی نے 1965 کی پاک بھارت جنگ میں دشمن کے سامنے نہایت جواں مردی سے ڈٹ کر قوم کے دفاع کا فریضہ سرانجام دیا۔
صدر مملکت کاکہنا تھا کہ مادر وطن کی حفاظت کیلئے جان قربان کرنے پر پوری قوم اپنے ہیرو کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے، میجر عزیز بھٹی کی لازوال قربانی ہمارے لیے ایک روشن مثال ہے۔
صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ ہم اس عہد کی تجدید کرتے ہیں کہ اپنے وطن کے لیے ہر ممکن قربانی دینے کو تیار رہیں گے۔صدر مملکت نے میجر عزیز بھٹی شہید کیلئے بلندی درجات کی بھی دعا کی ۔