وش ویب:بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا،صبح کے اوقات میں شمالی اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔
حکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا. صبح کے اوقات میں شمالی اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔کوئٹہ میں درجہ حرارت 35 سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا۔ قلات میں درجہ حرارت 29 سینٹی گریڈ، گوادر میں درجہ حرارت 34 اور جیونی میں 33 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ تربت میں 41 ،سبی میں 42 سینٹی گریڈ، نوکنڈی میں درجہ حرارت 41 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔