وش ویب: ملیریا کے ویئر ہائوس سے 280کروڑ روپے کی تین لاکھ 680ہزار مچھر دانیاں غائب ہوگئیں.
پولیس نے مقدمہ درج کرکے وئیر ہاوس کے منیجر کو گرفتار کرلیا۔محکمہ صحت کے حکام نے بتایا کہ وفاقی وزرات صحت کے ادارے ڈائریکٹریٹ آف ملیریا کی برانچ کامن مینجمنٹ یونٹ نے کوئٹہ کے علاقے ائیرپورٹ روڈ پر ایک وئیر ہائوس کرائیے پر لے رکھا تھا جہاں ڈونر کی جانب سے دئیے جانے والی اشیا رکھی جاتی ہیں ،محکمہ صحت کے حکام نے بتایا کہ رواں سال جنوری میں بین الاقوامی ڈونر گلوبل فنڈز کی جانب سندھ بلوچستان کیلئے دی جانے والی مچھر دانیوں کو کوئٹہ کے وئیر ہاوس میں رکھا گیا تھا۔دس روز قبل جب ان مچھر دانیوں کو بلوچستان اور سندھ کے اضلاع کو بھجوایا جا رہا تھا تو معلوم ہوا کہ ان میں سے 3لاکھ 68ہزار سے زائد مچھر دانیاں غائب ہیں ،جن کی مالیت تقریبا 28کروڑ روپے بتائی جاتی ہے ،،کامن مینجمنٹ یونٹ کی درخواست پر ائیر پورٹ تھانے میں مقدمہ درج کرکے وئیر ہائوس کے منیجر کو گرفتار کرلیا گیا۔جس سے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ،،بین الاقوامی ڈونر گلوبل فنڈز نے وفاقی اور بلوچستان حکومتوں کو خط لکھ کر مچھر دانیوں کے غائب ہونے کے معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے ۔