وش ویب: سندھ کے ضلع سانگھڑ میں تیل و گیس کا ذخیرہ دریافت ہوا ہے۔
تفصیلات لے مطابق سندھ کے ضلع سانگھڑ میں تیل و گیس کا ذخیرہ دریافت ہوا ہے۔ تیل و گیس کا ذخیرہ او جی ڈی سی ایل نے دریافت کیا،سنجھورو بلاک سمبار فارمیشن میں کنویں کی کھدائی فروری میں شروع ہوئی۔بلوچ ٹو نامی کنویں سے یومیہ 388 بیرل خام تیل نکلنے لگا،کنویں سے یومیہ 6.8 ملین اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس حاصل ہو رہی ہے۔