وش ویب: بلوچستان کے علاقے جعفرآبادمیں پی پی اے ایف کے زیراہتمام یوم آزادی کے مناسبت سے سیمینارمنعقدکیاگیا.
ٹاون ہال میں منعقدہ سیمینارمیں نوجوانان اور خواتین نے شرکت کی اور ملک سے محبت کااظہارکیا اِس موقع پرمقررین نے خطاب کرتے ہوئے یوم آزادی کے حوالے روشنی ڈالی اور شہدا وطن کوخراج عقیدت پیش کیا اُنہوں نے کہاکہ آزادی بہت بڑی نعمت ہے اورہم خوش نصیب قوم ہیں جن کو پاکستان جیساپاک وطن آزادی کی صورت میں ملاہے اِس ملک کی آزادی کے لیئے ہمارے بزرگوں نے قربانیاں دی ہیں جن کی اعظیم قربانیوں کو ہمیشہ یادرکھاجائے گا۔