وش ویب: پاکستان اسٹاک ایکسیچنج میں ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران مثبت رجحان دیکھا جا رہا ہے.
آج بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 533 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق صبح تقریباً 10 بج کر 51 منٹ پر کے ایس ای-100 انڈیکس 533 پوائنٹس یا 0.69 فیصد اضافے کے بعد 77 ہزار 724 پر پہنچ گیا، جو گزشتہ روز 77 ہزار 191 پر بند ہوا تھا۔واضح رہے کہ 5 اگست کو بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 1141 پوائنٹس کی تنزلی ہوئی تھی، جس کے بعد انڈیکس 77 ہزار 84 پر آگیا تھا۔