وش ویب: بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں ضلع واشک کے لیے ڈیم تعمیر کرنے کی قرارداد پیش کی گئی۔
قرارداد رکن صوبائی اسمبلی زابد علی ریکی نے پیش کی۔ قرارداد کا متن تھا کہ بلوچستان میں زیرے زمین پانی کی سطح مسلسل گرنےکی وجہ سے تمام اضلاع میں پانی کی قلت پیدا ہورہی ہے۔ ضلع واشک میں پانی ذخیرہ کرنے کے لئے مطلوبہ تعداد میں ڈیم نہ ہونےکی وجہ سے پانی ضائع ہورہا ہے۔جس پر میر عاصم کرد گیلو،رحمت صالح بلوچ ، خیر جان بلوچ ن اور زرک خان مندوخیل کا اجلاس میں بلوچستان کے ضلع واشک کے لیے ڈیم تعمیر کرنے کی قرارداد پر اظہارِ خیال کیا.
بلوچستان اسمبلی نے واشک میں ڈیم کی تعمیر کی قرارداد منظور کرلی