وش ویب :وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قرضوں نے ہماری نسلوں کو بھی گروی رکھ دیا ہے، قرضوں سے جان چھڑانے کے لیے وفاق ،صوبے اور متعلقہ ادارے کام کریں گے تو آنے والی نسلیں دعائیں دیں گے، تلخ فیصلہ نہ کیے تو دوبارہ آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑے گا، ہم نے اسی ماہ آئی ایم ایف کا پروگرام مکمل کرنا ہے۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کسان پیکیج کے دستخط کی تقریب میں شرکت کی۔اس دوران بلوچستان کی صوبائی کابینہ نے وزیر اعظم محمد شہباز شریف کو صوبے کے مسائل سے آگاہ کیا، وزیراعظم نے کابینہ کویقین دلایا کہ بلوچستان کے مسائل حل کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں گی۔تقریب سے خطاب کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ وزیراعظم منتخب ہونے پر پہلی بار کوئٹہ آیا ہوں۔شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے پاس جانا مجبوری تھی، ڈوب مرنے کا مقام ہوگا اگر ہم تین سال کے بعد آئی ایم ایف کے پاس جائیں، ہم سب مل کر چیزوں کو بہتر کریں گے، غریب عوام کو ریلیف دینے کےلیے کل اسلام آباد میں بات کروں گا۔ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ باقی صوبوں کو اللّٰہ نے بہت وسائل دیے ہیں، بلوچستان میں فاصلے بہت ہیں، اس کے لیے وسائل چاہیے، ایک ہزار طلبہ کو وفاق میرٹ پر چین بھجوائے جائیں گا، جو بلوچستان اور پاکستان کی خیرخواہی چاہتا ہے تو ہم اس کو گلے لگائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے عام آدمی کو ریلیف دینا ہے، بلوچستان میں بجلی پر چلنے والے 28 ہزار ٹیوب ویلوں کو شمسی توانائی پر منتقل کیا جا رہا ہے، وفاق بلوچستان سے مل کر صوبے کے 28 ہزار ٹیوب ویلز کوشمسی توانائی پر منتقل کرے گا۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ منصوبے پر 55 ارب کی لاگت آئے گی جس میں 70 فیصد وفاق اور30 بلوچستان حکومت ادا کرے گی، ٹیوب ویلز کےشمسی توانائی پرمنتقل ہونے سے کسان خوشحال ہوگا، صوبوں کے ساتھ مل کرٹیوب ویلز کو شمسی توانائی پر منتقل کیا جائے گا۔
شہبازشریف نے کہا ہے کہ وفاق نے دس سال میں ٹیوب ویلز کے لیے بجلی کے بلز کی مد 500 ارب روپے دیے ہیں، ہر سال 70 سے 80 ارب روپے بجلی کے بلز کی مد میں ادا کیے جا رہے ہیں، بجلی کے بل ادا نہیں ہوتے جس کا بوجھ وفاق اٹھا رہا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بلوچستان ترقی کی دوڑ میں پیچھے ہے جس کی کئی وجوہات ہیں، اگر 500 ارب سبسڈی کا پیسہ بلوچستان کی ترقی خوشحالی پر لگا ہوتا تو یہاں ترقی ہوتی۔
انہوں نے کہا کہ کسانوں کو سولر پینل مہیا کیے جائیں گے، وزیراعلیٰ نے یہ کمٹمنٹ دی ہے کہ تین ماہ میں 28 ہزار کنکشن لگ جائیں گے، یہ منصوبہ تین ماہ میں مکمل ہوگا یہ ہی اصلاحات کا ایجنڈا ہے۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ پورے پاکستان میں دس لاکھ ٹیوب ویلز شمسی توانائی پرمنتقل کریں گے، ہم قرضوں میں جکڑے ہوئے ہیں، سولرمنصوبے کےلیے ہم صوبوں کےساتھ مل کر کام کریں گے، بینکوں سے قرضے بھی دلوائیں گے۔انہوں نے کہا کہ سولر کی بجلی پن بجلی سے بھی سستی ہے، مجھے یقین ہے کہ سولر منصوبے کا سارا عمل شفاف طریقے سے مکمل ہوگا۔شہباز شریف نے مزید کہا کہ ملک میں تیل پر چلنے والے 10 لاکھ ٹیوب ویلز کو شمسی توانائی پر منتقل کریں گے، وفاق نے بلوچستان میں دانش اسکولوں کے لیے بجٹ میں فنڈز رکھے ہیں، چاروں صوبوں کے ایک ہزار گریجوئٹس کو زرعی تربیت کے لیےچین بھیجیں گے۔انہوں نے کہا کہ کوشش ہے دانش اسکول ڈویژنل سطح تک پھیلائیں کہ پورے صوبے کے طلبہ مستفید ہوں، امید ہے گورنر اور وزیراعلیٰ کی سربراہی میں بلوچستان کابینہ ترقی میں کردار ادا کریں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ وفاق، بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے آپ کے ساتھ ہے، اگر بلوچستان اور کے پی میں سرمایہ کاری لانی ہے تو سیکیورٹی ہماری سب سے پہلی ضرورت ہے، گوادر کےحوالے سے میں شکایت نہیں کر رہا، گوادر میں سیف سٹی بند کر دیا گیا، گوادر انشاء اللّٰہ ریکوڈک کی کانوں سے زیادہ فائدہ مند ہوگا۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم گوادر کو شاندار پورٹ بنانے کے لیے تیار ہیں، ہم دہشت گردی کے ناسور کو مل کر ختم کریں گے۔
چاروں صوبوں کے ایک ہزار گریجوئٹس کو زرعی تربیت کے لیےچین بھیجیں گے، شہباز شریف
متعلقہ خبریں
>وفاقی وزیر داخلہ سے برطانوی نائب وزیر خارجہ کی ملاقات، تعلقات مستحکم بنانے کا اعادہ 0 تبصرے
>پولیو کو ہمیشہ کیلئے شکست دینے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، وزیراعظم 0 تبصرے
>مایوسی پھیلانے، ڈیفالٹ کی باتیں کرنے والے آج کدھر ہیں، ان کو جواب دہ نہیں ٹھہرانا چاہیے؟ آرمی چیف 0 تبصرے
>آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کراچی میں آئیڈیاز 2024 کا خصوصی دورہ 0 تبصرے
>کراچی: آج دن میں تیز دھوپ کا امکان 0 تبصرے
وفاقی وزیر داخلہ سے برطانوی نائب وزیر خارجہ کی ملاقات، تعلقات مستحکم بنانے کا اعادہ
وش ویب: وفاقی وزیرداخلہ سےبرطانوی نائب وزیرخارجہ ہمیش فالکنر نےملاقات کی،محسن نقوی کا کہنا تھا…
0 تبصرےپولیو کو ہمیشہ کیلئے شکست دینے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، وزیراعظم
وش ویب: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پولیو کو ہمیشہ کےلیے شکست دینےتک…
0 تبصرےمایوسی پھیلانے، ڈیفالٹ کی باتیں کرنے والے آج کدھر ہیں، ان کو جواب دہ نہیں ٹھہرانا چاہیے؟ آرمی چیف
وش ویب: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ مایوسی پھیلانے اور…
0 تبصرےآرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کراچی میں آئیڈیاز 2024 کا خصوصی دورہ
وش ویب: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کراچی میں آئیڈیاز 2024 کا خصوصی…
0 تبصرےکراچی: آج دن میں تیز دھوپ کا امکان
وش ویب: کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران مطلع صاف اور دن میں تیز دھوپ…
0 تبصرےوفاقی وزیر داخلہ سے برطانوی نائب وزیر خارجہ کی ملاقات، تعلقات مستحکم بنانے کا اعادہ

0 تبصرے