وش ویب: بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے میٹرک کے سالانہ نتائج کااعلان کردیا۔
امتحان میں ایک لاکھ 43 ہزار 849 طلبہ و طالبات شریک ہوئے۔ میٹرک امتحانات میں پوزیشن ہولڈر میں رسد خان نے 1054 نمبر لیکر پہلی ، زین اللہ نے 1048 نمبر لیکر دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ تیسرے نمبرپر تین طلبہ عبدالرحمان،عصمت اللہ اور شہزاد خان نے مشترکہ طور پر 1047 نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ میٹرک کے امتحانات میں پہلے اور دوسری پوزیشن پر بی آر سی لورالائ جبکہ تیسری پوزیشن پر کیڈٹ کالج کوہلو اور بی آر سی لورالائ کے طلبہ شامل ہیں۔ کنٹرولر بورڈ بلوچستان عابدہ کاکڑ کا کنا تھا کہ نہم کلاس میں کامیابی کا تناسب 74 جبکہ دہم میں کامیابی کا تناسب 93 فیصد رہا۔ چئیرمین بورڈ اعجاز احمد بلوچ اور کنٹرولر بلوچستان عابدہ کاکڑ نے کامیاب طلبہ وطالبات کو مبارکباددی ہے۔