وش ویب: مون سون کی بارشیں اور ممکنہ سیلاب کے پیش نظرجعفرآبادمیں ضلع کونسل کے چیئرمین میر برہان خان جمالی کی زیرصدارت ہنگامی اجلاس منعقدکیاگیا.
تفصیلات کے مطابق مون سون کی بارشیں اور ممکنہ سیلاب کے پیش نظرجعفرآبادمیں ضلع کونسل کے چیئرمین میر برہان خان جمالی کی زیرصدارت ہنگامی اجلاس منعقدکیاگیا. جس میں اسسٹنٹ کمشنرفہدشبیرچیمہ سمیت مختلف یونین کونسلز کے چیئرمینوں نے شرکت کی اجلاس کے شرکاء نے ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے لیئے اپنے تجاویزپیش کیئے اِس موقع پر میڈیا بریفنگ میں چیئرمین ضلع کونسل جعفرآباد میر برھان خان جمالی نے کہاہے کہ اجلاس کامقصد ممکنہ طور پر غیرمعمولی بارشوں اور سیلابی صورتحال پر پلان مرتب کرناہے تاکہ کم سے کم عوام کونقصان کاسامنہ رہے پیشگی اقدامات لازمی ہیں کیونکہ سیلابی صورتحال پر ہمارے پاس ریسکو کا بندوبست نہیں ھے ہمارا مقصدہے کہ برساتی پانی کو قدرتی راستے سے گزارہ جائے تاکہ سیلابی صورتحال پیدا نہ ہوسکے ابتداعی طورپر ہرچیئرمین کو بانس کے لکڑے رسیاں اور بوریاں دی جارہی ہیں تاکہ اچانک لگنے والے کٹ لوگ اپنی مددآپ بندکرسکیں۔