وش ویب:اورماڑہ میں بجلی اور پانی بحران کے خلاف زیرو پوائنٹ کے مقام پر حق دو تحریک اور انجمن ماہیگیران نے احتجاجاً کوسٹل ہائی وے کو بند کر دیا ہے۔
اورماڑہ کے شہریوں نے بجلی کی عدم فراہمی اور مضر صحت پانی سپلائی کرنے پر کیسکو اور محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے خلاف حق دو تحریک اور انجمن ماہیگیران کی جانب سے اورماڑہ زیرو پوائنٹ کے مقام پر مکران کوسٹل ہائی وے کو احتجاجاً بند کر دیا گیا ہے۔صبع سے حق دو تحریک انجمن ماہیگیران کے عہدیداران و کارکنان اور عام عوام سمیت خواتین کی بھی بڑی تعداد اورماڑہ زیرو پوائنٹ پر موجود ہے۔
جبکہ دوسری جانب بجلی کی عدم فراہمی اور مضر صحت پانی مہیا کرنے پر کیسکو اور محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے خلاف اورماڑہ میں انجمن تاجران کی کال پر آج مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال جاری ہے۔مکران کوسٹل ہائی وے بند ہونے سے کوسٹل ہائی وے پر سفر کرنے والے مسافروں کو پریشانی کا سامنا ہے۔