وش ویب:پشین کے علاقے زرک ڈیم میں ڈوبنے والی لڑکیوں کی لاشیں نکال لی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق پشین کے علاقے لمڑان زرک ڈیم میں ڈوبنے والی لڑکیوں کی لاشیں نکال لی گئیں۔ ڈی سی جمعداد مندوخیل کے مطابق لڑکیوں کی عمریں سولہ سے سترہ سال ہیں۔ ریسکیو آپریشن میں پی ڈی ایم اے اور لیویز اہلکاروں نے حصہ لیا۔ لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کیا جائیگا۔