وش ویب؛ بلوچستان کے شہر تربت میں ڈاکٹر رفیق بلوچ، جہانزیب فضل بلوچ، فتح معیار بلوچ، سمیر بلوچ، مسلم عارف اور ضلع کیچ سے دیگر لاپتہ افراد کے لواحقین کے زیر اہتمام عید الاضحی کی صبح تا شام شہر کی مرکزی چوک شہید فداچوک پر دھرنا دیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے شہر تربت میں ڈاکٹر رفیق بلوچ، جہانزیب فضل بلوچ، فتح معیار بلوچ، سمیر بلوچ، مسلم عارف اور ضلع کیچ سے دیگر لاپتہ افراد کے لواحقین کے زیر اہتمام عید الاضحی کی صبح تا شام شہر کی مرکزی چوک شہید فداچوک پر دھرنا دیاگیا۔ شدید گرمی میں لاپتہ افراد کے کمسن بچوں سمیت خواتین بیٹھے اپنے پیاروں کی بازیابی کا مطالبہ کرتے رہے۔ شام ساڑھے پانچ بجے دھرنا گاہ سے ریلی نکال کر تھانہ روڈ، نیشنل بینک اور مین بازار کی گلیوں سے دوبارہ مرکزی چوک پر آکر مظاہرہ کرکے مقررین نے خطاب کیا ۔ دھرنا اور ریلی میں بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشز، حق دو تحریک، بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنما اور کارکنان شریکِ تھے۔ لاپتہ افراد کے فیملیز نے کہا ضلعی انتظامیہ وعدہ وفا کرنے میں ناکام ہے اسلئے عیدالاضحی کے بعد پھر احتجاجی لائحہ عمل کا اعلان کرینگے.