وش ویب: محکمہ فشریز بلوچستان نے یکم جون سے 31 جولائی تک مچھلی کے شکار پر پابندی لگا دی ہے.
محکمہ فشریز اینڈ کوسٹل ڈویلپمنٹ بلوچستان کے ایک اعلامیے کے مطابق سیکرٹری فشریز اینڈ کوسٹل ڈویلپمنٹ بلوچستان نے بلوچستان سی اینڈ فشریز آرڈیننس 1971 کے سیکشن 6 کے تحت بلوچستان کے تمام ٹیریٹوریل واٹرز جس میں کینال، سمندر، ڈیمز، تالاب، نہریں وغیرہ شامل ہیں میں یکم جون 2024 سے 31 جولائی 2024 تک تمام قسم کی مچھلی کے شکار پر پابندی عائد کر دی ہے، یہ پابندی مچھلیوں کے تولیدی عمل کو برقرار رکھنے اور افزائشی موسم کو مدنظر رکھتے ہوئے لگائی گئی ہے۔