//

وزیر اعلٰی بلوچستان کی گورنر خیبر پختونخوا سے ملاقات

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی۔

وزیر اعلٰی بلوچستان اور گورنر خیبر پختونخوا نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ گورنر خیبر پختونخوا نے بلوچستان میں عوامی فلاح و بہبود کے لئے اقدامات پر وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی کاوشوں کو سراہا۔ وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کو دورہ بلوچستان کی دعوت دی۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ پہلی فرصت میں بلوچستان آوں گا۔ پیپلز پارٹی کی حکومت بلوچستان کے عوام کی توقعات پر پورا اترے گی۔ بلوچستان میں گڈ گورننس، صحت اور تعلیم کے شعبوں کی بہتری کیلئے کام کررہے ہیں۔ صدر آصف علی زرداری اور چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کے وژن کے مطابق بلوچستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کا پختہ عزم رکھتے ہیں

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »