//

صوبائی حکومت کے معاہدے پردستخط، بلوچستان کے طلبہ کیلئے آکسفورڈ کے دروازے کھل گئے

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب : حکومت بلوچستان اور آکسفورڈ پاکستان پروگرام کے سمجھوتے کی دستاویزات پر دستخط ہوگئے جس کے ساتھ ہی بلوچستان کے طلبہ کیلئےآکسفورڈ یونیورسٹی کے دروازے کھل گئے۔

لندن میں حکومت بلوچستان اور آکسفورڈ پاکستان پروگرام کے سمجھوتے پر دستخط کی تقریب میں سینیٹرانوارالحق کاکڑ سمیت 150 مندوبین نے شرکت کی۔معاہدے پر دستخط سے بلوچستان کے طلبہ کیلئے آکسفورڈ یونیورسٹی کے دروازے کھل گئے۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان سرفرازبگٹی نے آکسفورڈ کے لیڈی مارگریٹ ہال میں بینظیر اسکالر شپ کا اعلان کیا۔اعلامیے کے مطابق بینظیربھٹو مسلم دنیا کی واحد لیڈر تھیں جن کی تصویر لیڈی مارگریٹ ہال میں آویزاں ہے۔آکسفورڈ یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفرازبگٹی کاکہناتھاکہ بلوچستان کے ذہین طلبہ کوسائنس، ٹیکنالوجی، انجینیئرنگ اور میتھ کیلئے اسکالرشپ دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کا غریب طالب علم وہاں پڑھےگا جہاں بینظیربھٹو اور دیگر ہستیوں نے تعلیم حاصل کی، جمہوریت اور سماجی ترقی میں تعلیم کا بنیادی کردار اہمیت کا حامل ہے اور طلبہ کی اعلیٰ تعلیمی مواقع تک رسائی بینظیر بھٹو کوخراج عقیدت پیش کرنےکی کڑی ہے۔ان کا کہنا تھاکہ بلاول بھٹو کی رہنمائی میں نوجوانوں کی تعلیمی ترقی اوربااختیاربنانےکا مشن جاری ہے، بینظیر بھٹو اسکالرشپ اس مشن پر عمل درآمد کی کڑی ہے۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »