وش ویب: بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں پیش ہونے والا ڈیفنس ہاوسنگ اتھارٹی کا رترمیمی آرڈیننس 2024 قائمہ کمیٹی کے حوالے کردیا گیا.
تفصیلات کے مطابق اسمبلی کے اجلاس میں ڈیفنس ہاوسنگ سیکم اتھارٹی کوئٹہ کا ترمیمی آرڈیننس 2024 پیش کیا گیا. صوبائی وزیر ریونیو عاصم کردگیلو نے ترمیمی آرڈیننس 2024 پیش کیا. کئی اراکین اسمبلی اور اپوزیشن نے اس پر اعتراراات بھی اٹھائے. رحمت صالح بلوچ نے کہا کہ یہ آرڈیننس غیر قانونی ہے ،اسکو فوری طورپرروکاجائے، ہاوسنگ سیکم قبائل کی اراضی پر قبضہ ہے. جس کے بعد بلوچستان اسمبلی نے آرڈیننس ہاوسنگ اتھارٹی کا ترمیمی آرڈیننس متعلقہ قائمہ کمیٹی کے حوالے کردیا.