//

بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں نئے بورڈز آف ڈائریکٹرز کی تعیناتی کیلئے سمری کابینہ کو ارسال

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب : جلی کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) میں نئے بورڈز آف ڈائریکٹرز کی تعیناتی کے لیے سمری وفاقی کابینہ کو ارسال کردی گئی ہے۔

’ڈان نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے بورڈز کی تحلیل اور تشکیل نو سے متعلق فیصلہ وفاقی کابینہ کرے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 8 ڈسکوز کے بورڈ آف ڈائریکٹرز تعینات کرنے کی سمری وفاقی کابینہ کو ارسال کی گئی ہے، ذرائع کے مطابق اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو)، فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو)، ٹرائبل ایئریا الیکٹریک سپلائی کمپنی (ٹیسکو)، کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) کے بورڈز میں نئی تعیناتیاں کی جائیں گی۔

ذرائع نے بتایا کہ پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو)، ملتان الیکٹرک سپلائی کمپنی (میپکو) اور گوجرانوالہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (گیپکو) کے بورڈز میں بھی نئی تعیناتی کی سمری ارسال کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے بورڈ میں ممبران کا چناؤ انتہائی پروفیشنل بنیادوں پر کیا گیا ہے، 8 بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے بورڈز تحلیل کر کے نئے بورڈ تشکیل دینے کی تجویز ہے، بورڈز کی تحلیل اور تشکیل سے متعلق فیصلہ وفاقی کابینہ کرے گی۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »