//

وزیراعلی بلوچستان کا ڈپٹی قونصل جنرل سے ایرانی صدر اور انکے رفقاکے انتقال پر اظہار تعزیت

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب:وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ایرانی قونصلیٹ آمد۔
صوبائی وزرا حاجی علی مدد جتک ،سردار زادہ فیصل جمالی،میر ظہور بلیدی ،سلیم احمد کھوسہ ،میر شعیب نوشیروانی،و دیگر بھی وزیراعلی کے ہمراہ تھے۔
وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا ڈپٹی قونصل جنرل آغا سید مہدی شائقی سے ایرانی صدر اور انکے رفقاکے حادثے میں انتقال پر اظہار تعزیت۔ پارلیمانی سیکرٹری میر اصغر رند ،میر برکت رند رکن اسمبلی حاجی زابد ریکی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ اس افسوسناک واقعہ پر دلی رنج ہوا۔
مشکل اور دکھ کی اس گھڑی میں ہر پاکستان ایرانی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔
مرحوم صدر ابراہیم رئیسی نے پاک ایران تعلقات کو وسعت دینے کے لئے اہم کردار ادا کیا۔
ایران برادر اسلامی ملک ہے جس کے ساتھ ہمیشہ بہتر تعلقات کے خواہاں رہے ہیں۔ہمیں یقین ہے کہ اس بڑے سانحہ کے بعد بھی مرحوم صدر ابراہیم رئیسی کے دوطرفہ برادر ملک کا مشن جاری رہے گا۔
مرحوم ایرانی صدر نے اپنے حالیہ دورہ پاکستان کے دوران دوطرفہ تعلقات کی بہتری کے لئے جو پیش رفت کی وہ یاد رکھی جائے گی۔ ایرانی ڈپٹی قونصل جنرل نے قونصلیٹ آمد پر وزیراعلی بلوچستان کا شکریہ ادا کیا۔ ایرانی قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ ایرانی حکومت اور عوام پاکستانی قوم کی محبتوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »